اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام جاری ہے۔ ایران کے مختلف شہروں میں عزادار ماتمی جلوسوں ، مجالس عزا میں شرکت کرکے پیغمبر اسلام(ص) کو ان کے نواسے کی عظيم قربانی اور ان کے چہلم کی مناسبت سے تعزيت پیش کررہے ہیں ۔ نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں عزادار اشک افشاں اور ماتم کناں جلوسوں کی شکل میں سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ قم میں لاکھوں سوگواروں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں پہنچ کر بی بی فاطمہ معصومہ (س) کو شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعزیت پیش کی ۔مشہد مقدس میں بھی مؤمنین نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک میں پہنچ کر امام ہشتم کو ان کے جد بزرگوار کا پرسہ دیا۔
/129
19 اکتوبر 2019 - 08:54
News ID: 987863
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔